لاہور،کرک اگین رپورٹ
ڈیوڈ وارنر کی امپائر کے ساتھ لڑائی،پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی الجھ پڑے۔آسٹریلیا کے وارنر نے امپائرز اور پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑنا شروع کردیا،بیٹنگ کے دوران اپنا ہیلمٹ اور بیٹ وغیرہ بھی ایسے پچ پر رکھ دیا کہ ڈریسنگ روم میں موجود ان کے کپتان پیٹ کمنز اور کوچنگ سٹاف حیرت سے دیکھتا رہ گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی صبح دوسرے گھنٹے کے کھیل میں اس وقت ڈرامائی اور کسی حد تک ناپسندیدہ حالت ہوگئی جب حسن علی بال کررہے تھے۔وارنر کو امپائر احسن رضا نے وارننگ دی کہ وہ وکٹ کے خطرناک ایریا میں آرہے ہیں۔وارنر نے کھیلتے ہی امپائر کی جانب چلنا شروع کردیا۔انہوں نےوہاں جاکر امپائر سے کہا کہ قانون دکھائو کہ وکٹ کے نوزون ایریا کو خراب کررہا۔وہ جان بوجھ کر اپنے بوٹ وکٹ کے خاص حصوں کو ماررہے ہیں۔
لاہور ٹیسٹ کی چوتھی صبح پاکستانی کھلاڑی نیند میں،2 بڑے آئوٹ کرککے بھی محروم
امپائر علیم ڈار نے بی ان کی بات سنی،وکٹ کا جائزہ لیا،ان کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا ہں کررہے ۔وارنر باربار وکٹ کی جانب اشارہ کرتے رہے۔
اس دوران پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ساتھی کھلاڑی وکٹ پر جمع ہوگئے،انہوں نے بھی ا س میں حصۃ لیا،وارنر نے جب دیکھا کہ ان کی بات کوئی سن نہیں رہا تو انہوں نے بیٹ سمیت اپنا سامان کریز پر رکھدیا اور زور زور سے بولنا شروع کردیا،ان کی آواز ٹی وی پر نشر ہوتی رہی۔اس دوران ڈریسنگ روم میں موجود پیٹ کمنز بھی حیرت سے سب دیکھ رہے تھے لیکن وہ خاموش رہے۔
امپائرز نے وارنر کے دعوے کو مسترد کردیا،پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی بعدمیں وارنر کے ساتھ زبردست کلام کیا،انہیں قائل کیا کہ ایسا نہیں ہے۔
بعد میں ٹی وی کمنٹیٹرز نے ری پلے چلاکر ثابت کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔وارنر غلطی پر ہیں۔۔آسٹریلیا نے بناکسی نقصان کے 94 اسکور بنالئے ہیں۔