برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کامن ویلتھ گیمز میں ٹی 20 کرکٹ ایونٹ کے شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے۔2022 کی کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ باقاعدہ شامل کی گئی تھی،یہ مردوں کی نہیں خواتین کی کرکٹ ہوگی۔مردوں کے مقابلے 2028 کے اولمپکس سے شامل کئے جانےکا امکان ہے۔
ای سی بی نے جمعہ کو کرکٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ آسٹریلیا اوربھارت کی خواتین ٹیمیں کھیلیں گی۔فائنل 7 اگست کو ہوگا۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔پاکستان سمیت 7 ممالک کنفرمیشن ٹکٹ لے چکے ہیں،8 ویں ٹیم کو فیصلہ اگلے سال کے شروع میں کوالیفائر ایونٹ سے ہوجائے گا۔
کو ہلی نہیں تو روہت شرما بھی باہر،بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان مقرر
ایج باسٹن برمنگھم میں شیڈول میچز کے مطابق پاکستان ٹیم 29 جولائی کو بارباڈوس کے مدمقابل ہوگی۔پاکستان اور بھارت کی روایتی ٹیمیں 31 جولائی کو ایکشن میں ہونگی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف3 اگست کو کھیلے گی۔
میزبان انگلینڈ 30 جولائی کو پہلا میچ اس ٹیم کے خلاف کھیلے گی جو جنوری 2022 کے کوالیفیکشن ایونٹ سے آئے گی۔جنوبی افریقا سے اس کا مقابلہ 2 اگست اورنیوزی لینڈ سے 4 اگست کو ہوگا.
پاکستان،بھارت،بارباڈوس اورآسٹریلیا ایک گروپ میں شامل کئے گئے ہیں۔
انگلینڈ،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ اور کوالیفائر دوسرے گروپ میں ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز میں ٹی 20 فارمیٹ کے اس کرکٹ ایڈیشن کے لئے کانسی اور گولڈ میڈلز کے میچز 7 جولائی کو ہونگے۔آئی س سی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔