| | | |

کو ہلی نہیں تو روہت شرما بھی باہر،بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان مقرر

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی سب کچھ اچھا نہیں ہے،ٹی 20 کی کپتانی سے ویرات کوہلی کی چھٹی ہی ہوئی ہے۔سال بھر سے جاری سرد مہری کا خاتمہ ابھی بھی نہیں ہوسکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی کے فیصلے نے بھارتی بورڈ کو گھماکر رکھ دیا ہے۔

محمد رضوان کے بارے میں نامی گرامی شخصیات کے تاثرات

ورلڈ ٹی 20 کپ کے بعد کوہلی نے اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی،روہت شرما کپتان بنادیئے گئے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوہلی ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ان کی عدم موجودگی میں روہت شرما ہی بہتر چوائس ہونگے لیکن یہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لئے کوہلی کپتان ہونگے نہ ہی روہت شرما۔بورڈ کو تیسرے نام کا اعلان کرنا پڑا ہے۔یہی نہیں بلکہ 25 نومبر سے کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے بہت سے نام باہر ہوگئے ہیں۔ان میں ویرات کو ہلی،رشی پنت،جسپریت بمراہ،روہت شرما اور محمد شامی شامل ہیں۔

ایسے میں بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے اخراج کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے،۔ظاہری طور پر انہیں آرام دینا توجیہ بنتی ہے۔اجنکا رہانے پہلے ٹیسٹ میچ کے کپتان ہونگے۔چتشور پجارا ان کے نائب ہونگے۔

روہت شرماکی عدم موجودگی میں کے ایل راہول اور میانک اگروال اوپننگ کریں گے۔کوہلی کی جگہ مڈل آرڈر میں شبمان گل یا شری یاس آئیر شامل کئے جائیں گے۔

ویرات کو ہلی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل ہونگے جو 3 دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *