اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
سیاسی پچ پر عمران خان کی نو بال قرار دے دی گئی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان عمران خان دنیا کے ان 5 باؤلرز میں شامل ہیں ،جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی لیکن پاکستان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی میچ میں عمران خان کی نو بال پکڑنے کی کوشش کی ہے۔
منگل 2اگست کو اسلام آباد میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں اکائونٹس میں سے 13 اکائونٹس ایسے ہیں جو پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کئے۔بیرونی ممالک سے ممنوعہ فنڈز ظاہر ہوئے ہیں۔
اس طرح عمران خان کے سیاسی مخالفین اس بات پر انہیں جھوٹا قرار دینے کی کوشش میں ہیں۔
کیا عمران خان نے سیاسی پچ پر نوبال کی ہے ؟یہ سوال اس لئے بھی اہم ہے کہ اس الیکشن کمیشن پر وہ اور ان کی جماعت جانبدار،منتقم مزاج ہونے کا الزام لگاچکے۔
کرکٹ کی دنیا میں عمران خان نے کبھی نوبال نہیں کی۔88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے میچز ان کی پروفائل کا حصہ ہیں ۔پونے 3 سو کے قریب کے انٹرنیشنل میچز میں وہ کبھی نو بال میں پکڑے نہ جاسکے
نیوٹرل امپائرز بھی ان کے زمانے میں 97 فیصد میچز میں نہ تھے۔
کرکٹ میں 2 سے 3 ریویوز ہوتے ہیں۔
یہاں بھی عمران خان کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جیسے ریویوز موجود ہیں۔