کرک اگین رپورٹ
کیا کمال انسا ہے،کیا ہی عجب شخص ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد آصف نے بھی کلاسیکل رد عمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ
عمران خان کے خلاف 174 ووٹ کے لئے
تیرہ سیاسی جماعتیں
پانچ ججز
الیکشن کمیشن
امریکا
نہ دکھائی دینے والے ہاتھ
اور 90 فیصد ٹی وی اینکرز
یہ سب صرف ایک عمران خان کو ہرانے کے لئے ۔
کیا ہی کمال انسان ہے ،یہ عمران خان۔
پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں۔
عمران خان کلین بولڈ،غیر ملکی میڈیا کی ہیڈ لائنز،مشتاق احمد کا دلاسہ
ادھر آئی سی سی کا 3 روزہ اہم اجلاس آج ختم ہونے جارہا ہے۔رمیز راجہ کے 4 ملکی کپ کا پلان منظور ہوجائے گا،اس میں پاکستان اور بھارت بھی کھیلیں گے۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہونگے،ان کا اعلان شام تک متوقع ہے۔
پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے اپنے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میں بدلے گئے وزیر اعظم کے بعد رمیز راجہ خود ہی اب سیٹ پر کام نہیں کرنا چاہیں گے۔