لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
File Photo
نوٹ: کرک اگین قریب 12 گھنٹے قبل محمد حسینین کے مشکوک بائولنگ ایکشن اور معطلی کی خبر سب سے پہلے آفیشل انداز میں شائع کرچکا ہے۔
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا بیان مندرجہ ذیل ہے:
“پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ ،باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔
محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ لیک،بڑا جھٹکا
” اس رپورٹ کا جائزہ لینےاور اپنے باؤلنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق،حسنین کے بائولنگ ایکشن پرپی سی بی کا بڑا ایکشن۔ پی سی بی اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔
“محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند باؤلرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔ لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
“غیر قانونی باؤلنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے”