دبئی،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین کا اعزاز،اس نے صرف یہ خبر ہی نہیں دی تھی کہ بابر اعظم کی 1000 سے زائد روزہ ٹی 20 بادشاہت تمام ہوگئی ہے بلکہ واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ ان کی جگہ محمد رضوان پہلے نمبر پر آجائیں گے اور پھر ایسا ہی ہوا ہے۔آئی سی سی نے آج مہر تصدیق لگادی۔بابر اعظم 796 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے،محمد رضوان 815 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا تیسرا اور بھارت کے سوریا ککاریادیو کا چوتھا نمبر ہے۔
دنیا کے بیٹرز کو دہشت زدہ کرنے والے ٹو ڈبلیوز خود خوفزدہ،ہاتھ جوڑدیئے
وسیم اکرم بھی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ بن گئے۔کرک اگین نے صبح نیوز بریک کی تھی کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ہیلی کاپٹر پر جاتے ہوئے ڈرے ہوئے ہیں،کیونکہ ان کے نزدیک اس کے ڈرائیور رکشہ ڈرائیو فخرعالم ہیں۔
فخرعالم نے بعد میں سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم خود رکشہ ڈرائیور بن گئے ہیں۔انہوں نے ہیلی کاپٹر کو چلایا،اس دوران خوب مذاق چلتا رہا۔اس سے قبل وقار یونس بھی سور ہوئے لیکن انہوں نے بتایا کہ انہیں پسینہ آگیا تھا۔
ادھر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف یارک شائر کے بیٹر ہیری بروکس کو ٹیسٹ کیپ دینے کا اعلان کردیا ہے،ٹیم کا اعلان ہوگیا،سیریز 1-*1 سے برابر ہے،فیصلہ کن ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے۔