| | |

دنیا کے بیٹرز کو دہشت زدہ کرنے والے ٹو ڈبلیوز خود خوفزدہ،ہاتھ جوڑدیئے

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ٹو ڈبلیوز،دنیا بھر کے بیٹرزکے لئے دہشت کا روپ وسیم اکرم اور وقار یونس خود دہشت زدہ ہوگئے ہیں۔دبئی میں ایشیا کپ کمنٹری کے لئے ماجود ماضی کے عظیم فاسٹ بائلورز نے بیک وقت ایک ایسی پرواز پکڑی ہے کہ اس کا وسیم اکرم نے خود اظہار کیا ہے کہ ہم دہشت زدہ ہیں۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی میں دنیا کے بیٹسمینوں کو خوفزدہ اور پریشان رکھا لیکن آج ہم خود ہوگئے ہیں۔

وقار یونس  اور میں آج ایک پاگل آدمی فخرعالم کے ساتھ ایک چھوٹے سے جہاز میں سوار ہوکر دہشت زدہ ہوگئے ہیں،علم نہیں کہ اس نے ہمیں کیسے قائل کیا لیکن یہ رکشہ ڈرائیور اچھا ہی رہے گا۔

اگر ،مگر کا مضحکہ خیز کلیہ،کہانی 99 فیصد کلیئر،ایشیا کپ فائنل کاروڈ میپ

اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم نے ویڈیو شیئر کی ہے ،اس میں وسیم اکرم وقار یونس سے اس بارے میں فنی گفتگو کررہے ہیں،اتنے میں فخرعالم سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ

بھائی جان میرے اوپر ہاتھ ہلکا رکھنا ،کیونکہ اس رکشہ پر میں نے ہی تم کو لے کرجانا ہے،وسیم اکرم اس وقت معصومیت سے ہاتھ جوڑے کھڑے ہوتے ہیں۔

وسیم اکرم اور وقار یونس نے اس ہیلی کاپٹر کو چیک کرتے ہوئے بڑی دلچسپ باتیں بھی کی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *