ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
سال کے آخری روز کرکٹ آسٹریلیا پر کووڈ کا بڑا حملہ،نیشنل ٹیم کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے درجنوں پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
نئے سال کی شام آسٹریلیا پر بھاری پڑنے لگی ہیں،2022 کی آمد کے جشن ،خوشیوں کا رنگ پھیکا پڑنے لگا ہے،یہ سب اس لئے ہے کہ پہلے اس خبر نے سب کو چونکا دیا ہے کہ کووڈ ایشز کے باقی میچز کا گھیرائو کرنے لگا ہے۔انگلینڈ کے فیملی ممبران میں سے 8 کے کووڈ ٹیسٹ اب تک مثبت آچکے ہیں،ہیڈ کوچ سلور ووڈ نئے سال کے اولین ٹیسٹ سے باہر ہیں،یہ سب کچھ مہمان ٹیم کے ساتھ چل رہا تھا،آج پہلی مرتبہ میزبان ٹیم کو خطرات نے گھیرا ہے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اس وجہ سے باقی پلیئرز بھی اب مشکل میں ہیں،5 جنوری سے شیڈول سڈنی ٹیسٹ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں،اس کے باوجود ایشز ابھی تک آن شیڈول ہے۔ہیڈ کی جگہ عثمان خواجہ کی شرکت کے امکانات لگتے ہیں۔
آسٹریلیا میں 14روزہ قرنطینہ،12 روز میں شکست،انگلش ہیڈ کوچ خطرے میں،امیدوار سامنے آگیا
ادھر ٹی 20 لیگ بگ بیش بھی خطرات میں جانے لگی ہے۔میلبورن سٹارز کے کیمپ سے 7 کھلاڑیوں اور 8 کوچنگ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،اسی طرح سڈنی تھنڈر کے 4 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت ہیں،وہ بھی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔
اندازا کریں کہ 2 ٹیموں کے 20 ٹیسٹ مثبت آنے یا قرنطینہ کئے جانے کے بعد کیا ہوگا۔اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کنفرم ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق میچز کروادے گا۔
بڑا اعلان ابھی تھوڑی دیر قبل ہوا ہے کہ آج کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔سڈنی تھنڈر اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کا میچ آج ایڈیلیڈ اوول میں شیڈول ہے،سڈنی تھنڈر کے متعدد پلیرز و کوشنگ اسٹاف ممبران اس وقت قرنطینہ ہیں،میچ شیڈول کے مطابق کرائے جانے کا اعلان ہوگیا ہے۔لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔محمد حسنین،حارث رئوف،شاداب خان وغیرہ نے حال ہی میں ٹیموں کو جوائن کیا۔