| | | |

آسٹریلیا میں 14روزہ قرنطینہ،12 روز میں شکست،انگلش ہیڈ کوچ خطرے میں،امیدوار سامنے آگیا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

آسٹریلیا میں 14روزہ قرنطینہ،12 روز میں شکست،انگلش ہیڈ کوچ خطرے میں،امیدوار سامنے آگیا۔انگلینڈ کرکٹ میں کیا چلا رہا،ایشز ابھی سنٹر سے تھوڑی اوپر ہوئی ہے،سیریزہاتھوں سے نکل چکی ہے،ذلت کم کرنے کےمواقع تو موجود ہیں،سیریز کی واپسی،ٹرافی اٹھانے کے خوب بکھرے جاچکے ہیں۔برسبین سے کہانی شروع ہوئی۔ایڈیلیڈ سے ہوتی میلبورن پر تمام ہوچکی ہے۔اب 5 میچزکی گنتی پوری کرنی ہے۔آسٹریلیا پہنچنے کے بعد 14 روزہ قرنطینہ کرنے والے انگلش اسکواڈ نے سوچا بھی نہ تھا کہ وہ ایشز ٹرافی صرف 12 روز میں ہارجائیں گے،ایسا ہی ہوا۔انگلینڈ تینوں میچزکے بمشکل 12 روز ہی کھیل سکا ہے۔

صبح کے بعد شام میں بھی بڑی ریٹائرمنٹ،ڈی کاک 29 سال کی عمر میں گئے

یہی ایک بات کہ 14 روزہ قرنطینہ کرنے والی ٹیم 12 دن میں ایشز ہاری ہے،اس کے بعد بہت کچھ خطرے میں چلا گیا ہے۔ہیڈ کوچ سلور ووڈ کی نوکری خطرے میں ہے۔وہ فیملی ممبر کے کووڈ ٹیسٹ کے مثبت آنے کی بنیاد پر کل سے 10 روزہ قرنطینہ میں ہیں۔5 جنوری سے شیڈول سڈنی ٹیسٹ میں نہیں ہونگے۔

ابھی ان کی صرف ایک میچ میں تیکنیکی بنیادوں پر عدم شرکت ہے،ان کی جگہ لینے والے امیدوار سامنے آگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے سابق کپتان گیری کرسٹن نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔محدود اوورز فارمیٹ میں کوچنگ نہیں کریں گے۔

کرسٹن انگلینڈ کے لئے پہلے بھی اپلائی کرچکے ،2019  میں ان کا سلور ووڈ سے ٹاکرا پڑگیا تھا۔ویسے 2013 کے بعد سے وہ انٹرنیشنل کوچنگ نہیں کررہے ہیں۔البتہ مختلف فرنچائزز کے ساتھ ضرور وابستہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *