کیپ ٹائون ۔کرک اگین
کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بھارتی اننگ کی بساط لپٹ گئی۔ٹیم دن کے 90 تو کیا 80 اوورز بھی مکمل نہیں کرسکی ۔ویرات کوہلی چوتھے سال میں داخل ہونے والے ہیں۔
سنچری پھر ان سے روٹھ گئی۔پیش قدمی خوب رہی لیکن ساتھی ہی وفا کو تیار نہ تھے ۔آخر میں تیز کھیلنے کی کوشش میں 79 اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔بھارتی کپتان نے 40 سے بھی کم سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔201 بالز کھیلیں۔12چوکے اور ایک چھکے کا اسکور سائیڈ پر کریں۔پیچھے 25 اسکور کے لئے 188 بالز کھیل گئے۔
کوہلی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خراب رہا۔33 تک میانک اگر وال 15 اور کے ایل راہول 12 کرکے پویلین لوٹ گئے۔کوہلی اور چتشور پجارا اننگ کو 95تک لے گئے یہاں سے بھارت کا باجا بج گیا۔پجارا 43 پر گئے تو اجنکا رہانے تو صرف 9 کے مہمان بنے۔اس کے باوجود چونکہ کوہلی کھڑے تھے تو رشی پنت نے ہمت کی۔اسکور 4 وکٹ پر 167 تک لے گئے۔یہ ایک اچھی پوزیشن تھی۔
پروٹیز کے لئے مارکو جانسن جیسے اس وقت مددگار بنے تھے جب بھارت کی تیسری وکٹ کی شراکت توڑی تھی ۔عین اب بھی وہ مددگار بن گئے۔انہوں نے پنت کو27 پر واپس بھیج دیا۔یہی نہیں ایشون کو بھی 2 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا۔مہمان ٹیم کی اننگ اب ڈگمگا گئی۔
کوہلی تو آئوٹ ہونے والے 9ویں کھلاڑی تھے ۔اسکور صرف 211 تھا۔پوری اننگ 38 ویں اوور میں 223 پر سمٹ گئی۔
کاگیسو ربادا نے 73 رنز دے کر 4 اور مارکو جانسن نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز ہے۔دونوں ممالک ایک ایک میچ جیت کر برابری پر ہیں۔فیصلہ کن ٹیسٹ ہے۔بھارت اب تک جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کبھی جیت ہی نہیں سکا۔اس بار امیدیں ہیں۔
پروٹیز نے کھیل ختم ہونے پر جواب میں 1 وکٹ کے نقصان پر 17 رنز بنالئے تھے۔پروٹیز کپتان ڈین ایلجر بمراہ کا شکار بنے۔