نئی دہلی،کرک اگین
کوہلی کے لئے گنگولی کا شوکاز نوٹس،بھارتی کرکٹ میں تھرتھلی
ویرات کوہلی شو کاز نوٹس سے بال بال بچ گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی معزول اور مستعفی کپتان ویرات کوہلی کو شو کاز نوٹس دینا چاہتے تھے۔وہ اب بھی تیار ہے۔کوہلی جاری کرنا چاہتے ہیں ۔یہ سب جنوبی افریقا دورے سے قبل ہونے جارہا تھا لیکن بورڈ ممبران نے اختلاف کیا۔اسے دورے کے اختتام پر جاری کرنے کا پلان تھا۔کوہلی نے اس سے قبل ٹیسٹ کپتانی ہی۔ چھوڑدی۔
گنگولی نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے ذاتی طور پرکوہلی کو ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔وہ نہ مانے،اس لئے ہم نے انہیں ایک روزہ کپتانی سے ہٹایا۔
کوہلی نے جنوبی افریقا روانگی سے قبل بورڈ سربراہ کے دعوے پر پانی پھیرا اور کہا تھا کہ مجھ سے کسی نے ایسی بات نہیں کی۔
کوہلی کو اس پر غصہ تھا۔وہ شوکاز نوٹس ڈرافٹ کروا چکےتھے لیکن انہیں رکنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب انہیں وطن واپسی پر جاری ہونا تھا لیکن اس سے قبل وہ ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
کوہلی اور گنگولی کی سرد جنگ کا انکشاف کرک اگین نے بہت پہلے کیا تھا۔