جے پور،کرک اگین رپورٹ
Image source by Twitter
کیوی ٹیم جے پور اترگئی،کل پہلا ٹی 20 میچ،بھارت دہری مشکل میں کیوں۔ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل ہارنے والی کیوی ٹیم 24 گھنٹے بعد بھارتی شہر جے پور پہنچ گئی ہے۔ٹیم کا سفر چارٹرڈ فلائٹ سے ہوا ہے۔اس طرح بھارت اترتے ہی کووڈ ٹیسٹ لیا گیا،جس کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے۔کیوی ٹیم آج منگل 16 نومبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،ساتھ میں کیوی کپتان کین ولیمسن پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ایک روز قبل اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 8 وکٹ کے بھاری مارجن سے ہارگئی تھی۔
بھارتی ٹیم کا سفر تو 9 نومبر کو آخری گروپ میچ کےساتھ ختم ہوگیا تھا،کوہلی الیون سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔
دیکھنے کی بات ایک ہی ہوگی۔وہ یہ کہ بھارتی ٹیم ہوم گرائونڈ پر کیویز کا شکار کرتی ہے اور یا پھر ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کی طرح کیویز کے سامنے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔پاکستان سے ہارنے پر بھارت کے لئے ٹی 20و رلڈ کپ میں خطرے کا الارم بجا تھا۔نیوزی لینڈ سے ناکامی پر وہ سیمی فائنل دوڑ سے قریب باہر ہوئے،بعد میں اس کی کنفرمیشن بھی خوب ہوئی۔
کینگروز کا دبئی میں کیویزکا تاک کر شکار،آسٹریلیا پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا
دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹی 20 میچ اگلے روز 17 نومبر بدھ کو جے پور میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ 19 نومبر کو رانچی میں شیڈول ہے۔
تیسرا ٹی 20 انٹر نیشنل مقابلہ 21 نومبر کو کولکتہ میں ہونا ہے۔
تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہونگے۔
دونوں ممالک کے مابین اس کے بعد 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز بھی ہوگی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے کان پور میں ہونا ہے۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائےگا۔
یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔5 روزہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگی۔
یہ دیکھنے کی بات ہوگی کہ ورلڈ ٹی 20 کپ جیسے میگا ایونٹ کے بڑے شور کے بعد کرکٹ فینز کس قدر توجہ دیتے ہیں۔دوسرا بھارت بھی دہری مشکل کا شکار ہے،ورلڈ ٹی 20 کپ میں کیویز سے شکست کا جواب دینا ہے۔دوسرا کپتان اور منیجمنٹ کی تبدیلی کو درست ثابت کرنا ہے۔ویرات کوہلی ٹی20 کپتانی چھوڑ چکے ہیں،ٹیم میں بھی نہیں ہونگے۔روہت شرما نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔