کیپ ٹائون۔کرک اگین
کیپ ٹائون ٹیسٹ کس کے ہاتھ میں،دونوں ٹیمیں پریشان ۔جنوبی افریقا ،بھارت کا فیصلہ کن ٹیسٹ نہایت دلچسپ ہوگیا ۔میچ کے دوسرے روز دونوں ٹیمیں جیت کی امیدیں روشن کئے ییں۔ساتھ میں کوہلی الیون تھوڑے ایڈوانٹیج میں آگئی ہے ۔
بدھ کو پروٹیز ٹیم بھارت کے 223 اسکور کے جواب میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیگن پیٹرسن کے 72 اسکور نے مکمل تباہی سے بچایا۔اس کے بعد باووما کا 28 اسکور اننگ کا دوسرا بڑا اسکور تھا۔جسپریت بمراہ نے 42 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔اس طرح بھارت کو 13 رنز کی معمولی مگر بڑی نفسیاتی برتری ملی۔
بھارت کی دوسری اننگ شروع ہوئی دونوں اوپنرز میانک اگروال اور کے ایل راہول 24 کے مجموعہ پر پویلین لوٹ گئے۔ویرات کوہلی اور چتشور پجارا نے صورتحال کو سنبھالا۔دن کے خاتمہ پر دونوں اور بھارتی کیمپ نے سکھ کا سانس لیا۔اسکور 2 وکٹ پر 57 ہوگیا تھا۔کوہلی 14 پر ناٹ آؤٹ تھے ۔برتری 70اسکور کی ہوگئی تھی۔