جے پور،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
اپنے ملک پہنچتے ہی بھارت شیر بن گیا،چند روز قبل ورلڈ ٹی 20 کپ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اسے میگا ایونٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ایسے میں کپتان ویرات کوہلی بھی چھوڑ گئے،کوچ بد ل گئے یا گھر کے شیروں والی بات ہوئی،جو بھی ہوا۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 5 وکٹ سے جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کرلی ہے۔
جے پور میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا،نئے کپتان ویرات کوہلی نے ایشیائی وکٹوں پر نائٹ کرکٹ کی کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کا سوچا،یہ ورلڈ ٹی 20 کپ کا تسلسل بھگی نظر آیا کہ پہلے فیلڈنگ۔
ایشز،عثمان خواجہ کے کیریئر کا تاریخی لمحہ،آسٹریلین ٹیم کا اعلان
کیویز بھی اپنے کپتان کین ولیمسن کے بغیرتھی۔ٹم سائوتھی کی کپتانی میں میچ کھیلا گیا۔اوپنر مارٹن گپٹل نے 42 بالز پر 70 کی اننگ کھیلی۔ڈیرل مچل صفر پر گئے۔مارک چپ مین 63 کرنے میں کامیاب ہوئے۔دوسری وکٹ پر 109 کی شراکت بھی دونوں نے بنائی۔یہاں شراکت ٹوٹتے ہی کام تمام ہوا۔کیویز کی اننگ 6 اوورز میں 164 پر تمام ہوئی۔ایشون نے 23 اور بھونشور کمار نے 24 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں بھارت نےسوریا کمار یادیو کے 62 اور کپتان ویرات کوہلی کے48 رنز کی مددد سے ہدف 2 بالیں قبل5 وکٹ پر پورا کرلیا۔ٹرینٹ بولٹ نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔