| | | | | |

ایشز،عثمان خواجہ کے کیریئر کا تاریخی لمحہ،آسٹریلین ٹیم کا اعلان

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

ایشز،عثمان خواجہ کے کیریئر کا تاریخی لمحہ،آسٹریلین ٹیم کا اعلان۔آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے 2 میچز کے لئے اپنا ٹیسٹ اسکواڈ فائنل کرلیا ہے۔پاکستانی نژاد عثمان خواجہ15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔حتمی الیون میں شمولیت کے لئے ان کے قریبی اور بنیادی حریف ٹریوس ہیڈ ہونگے۔عثمان خواجہ قریب 2 برس بعد آسٹریلیا کی ٹیم میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،ان کی حالیہ ڈومیسٹک فارم شاندار ہے۔

قصہ آئی سی سی گلوبل ایونٹس کی تقسیم کا،ہاتھ تو پھر بھی ہوگیا

لیگ اسپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے کا موقع ملا ہے،،وہ نیتھن لائن کا بیک اپ ہونگے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کے لئےمارکس ہیرس کی شمولیت ہوئی ہے۔مچل نیسیر اور جائے رچرڈسن بھی آگئے ہیں۔پیٹ کمنز،مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ پہلے پیسرز دستے کے طور پر لیڈ کریں گے۔

آسٹریلین سکواڈ میں ٹم پین کپتان ہونگے۔کیمرون گرین،پیٹ کمنز،ہیزل ووڈ،ہیرس،عثمان خواجہ،ٹریوس ہیڈ،لبوشین،نیتھن لائن،مچل نیسیر،جائے رچرڈ سن،اسٹیون اسمتھ مچل سٹارک،مچل سویپسن، اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے سلیکٹرز نے آسٹریلیا اے ٹیم کا بھی انتخاب کیا ہے جو انگلینڈ لائنز کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔

ایشز کی تاریخی سیریز 8 دسمبر سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *