کرک اگین رپورٹ۔تین سال سے کم وقت میں 10 کپتانوں کا تقرر،مکمل لسٹ،راشد لطیف نے تو تقسیم کرو،حکومت کرو کا بڑا الزام لگادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کی دگجیاں اڑادی ہیں۔سوشل میڈیا ایکس پر انہوں نے واضح انداز میں پاکستان کے کپتانوں کی تبدیلی کی وجوہات بتاکر 3 سال سے کم وقت میں پاکستان کرکٹ کیلئے اعلان کردہ 10 کپتانوں کی تقرری کی تاریخ،نام اور پی سی بی چیئرمینز کے نام تک لکھ ڈالے ہیں۔
راشد لطیف لکھتے ہیں کہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی ایک سیاسی حکمت عملی ہے جو کسی آبادی کے اندر مذہبی، نسلی، کرکٹ ٹیموں یا طبقاتی اختلافات پیدا کرکے اور اس کا استحصال کرکے اقتدار حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جو ایک مہذب کپتان/لیڈر بھی پیدا نہیں کر سکتا۔
نمر ایک۔13مارچ 2023 شاداب خان شارجہ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی کپتانی کریں گے (چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی)
نمبر دو۔15نومبر 2023 بابر اعظم نے کھیل کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ (چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف)
اسلام آباد سے فیصلہ،محمد رضوان ون ڈے کپتانی سے برطرف،شاہین آفریدی نئے قائد مقرر
نمبر تین۔15نومبر 2023 پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کر دیا ہے۔ (چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف)
نمبر چار۔15نومبر 2023 شان مسعود ٹیسٹ کپتان (چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف)
نمبر پانچ۔29مارچ 2024 شاہین آفریدی سفید گیند کے کپتان (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
نمبر چھ۔31مارچ 2024 بابر اعظم ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹی 20 کپتان (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
نمبر سات۔یکم اکتوبر 2024 بابر اعظم وائٹ بال کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
نمبر آٹھ۔28اکتوبر 2024 رضوان سفید گیند کے کپتان۔ (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
نمبر نو۔ 4مارچ 2025 سلمان علی آغا ٹی 20 کپتان (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
نمبر دس۔20اکتوبر 2025 شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کپتان نامزد۔ (چیئرمین پی سی بی محسن نقوی)
