کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی 10 اہم خبریں،نئی سیریز،2 اکتوبر کے میچز،نتائج،شیڈول اور واقعات۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ زمبابوے کرکٹ نےتصدیق کی کہ افغانستان واحد ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے دوبارہ زمبابوے کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا آغاز اس ماہ کے آخر میں 20 اکتوبر سے واحد ٹیسٹ کے ساتھ ہوگا ۔ 29 اکتوبر، 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
واحد ٹیسٹ زمبابوے کا اس سال فارمیٹ میں 10 واں ٹیسٹ ہوگا جو پہلے ہی آئرلینڈ، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل چکا ہے۔یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں افغانستان کا زمبابوے کا دوسرا دورہ ہوگا۔ وہ 10 ماہ قبل ایک مکمل دورہ کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچے تھے جہاں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں سیریز جیتی۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے،جہاں اس نے پہلا ٹی 20 میچ جیتاہے۔آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ورلڈ کپ کے دفاع کا آغازکیا۔گارڈنر نے سنچری بنائی۔یوں ایک روز اس کے مردوں وعورتوں نے کیویز کو ہرایا ہے۔
ایشیا کپ ہیروابھیشیک شرما نے بہن کے شگن کی تقریب میں بھنگڑے کے ساتھ اسٹیج کو آگ لگا دی۔
امریکا کرکٹ ایسوسی ایشن نے بنک کرپسی کا اعتراف کرلیا،،عدالت پیش،پہلا آئی سی سی رکن ملک کا اعزاز جو بنک کرپٹ ہوگیا ہے۔
تمیم اقبال نے بی سی بی الیکشن سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
افغانستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 2 اکتوبر کو شام شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
دنیش کارتک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے ہندوستانی الیون کو ظاہر کیا۔ کلدیپ یادو کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کل 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا
