لاہو۔کرک اگین رپورٹ ۔
پی ایس ایل ،آج پلے آف کیلئے پہلی ٹیم کنفرم،ٹاس ہوگیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج ہفتہ تین مئی 2025 کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک اہم مقابلہ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام اباد یونائٹڈ ۔یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل کچھ یوں ہے کہ اسلام اباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب انجری کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم گزشتہ دو میچ مسلسل ہار چکی ہے ۔
ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل فتوحات کی جانب گامزن ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن دیکھی جائے تو اسلام آباد یونائٹڈ ابتدائی پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اس وقت 9 پوائنٹس ہیں۔ آج کی جیت کا مطلب ہوگا پہلے دن سے اس پوائنٹس ٹیبل پر چھائے اسلام اباد یونائٹڈ کی بادشاہت کا تختہ ہو جائے گا ۔ گلیڈی ایٹرز نمبر 1 پر آجائیں گے۔پلے آف کنفرم ہوگا۔اور اگر آج گلیڈی ایٹرز ہار گئے تو ان کے پاس اگلے میچز میں چانسز موجود ہوں گے لیکن اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹکٹ کنفرم ہو جائے گا پلے اف کے لیے، تو یہ میچ یوں اہمیت کا حامل ہے ۔
اس میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا قیادت کررہے ہیں۔