| | | | |

ایک ساتھ 2 سنچریاں،شبمان گل نے مشہور زمانہ گالی دے دی،دھونی کی داد بھی نظرانداز

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ایک ساتھ 2 سنچریاں،شبمان گل نے مشہور زمانہ گالی دے دی،دھونی کی داد بھی نظرانداز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں شبمان گل کی ریکارڈ ساز سنچری اپنی جگہ لیکن جشن مناتے فک آف کے ان کے جذباتی الفاظ نے کرکٹ برادری کو افسردہ کرڈالا ہے،حریف کپتان ایم ایس دھونی اس موقع پر تالیاں بجاکر داد دے رہے تھے لیکن ان سے بے خبر شبمان گل نے گالی نکال دی تھی۔

گجرات ٹائٹنز  کے کپتان شبمن گل نے اپنی چوتھی آئی پی ایل سنچری بنائی۔  چنائی سپرکنگز کے خلاف لازمی جیتنے والے  میچ میں ہندوستانی کرکٹر نے 55 گیندوں پر شاندار 104 رنز بنائے۔ یہ نہ صرف ان کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی سنچری تھا، بلکہ اس نے ٹورنامنٹ میں تاریخی 100 ویں سنچری کا اعزاز اپنے نام  لگایا۔قریب دو دہائی قبل برینڈن میک کولم نے پہلی سنچری کی تھی۔اسی اوور میں جب گل نے اپنی سنچری مکمل کی، ان کے اوپننگ پارٹنر سائی سدھرسن نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری بنا ئی۔ اس ناقابل یقین کارنامے نے تاریخ رقم کی کیونکہ سدھرسن نے 101 ویں آئی پی ایل سنچری کا اندراج کیا اور اسے ٹورنامنٹ کے لیے ڈبل سو کا جشن بنایا۔

آئی پی ایل میچ 5 بار کے چیمئن چنائی سپر کنگزکے خلاف دونوں نے 210 رنزکی  شراکت بنائی۔دونوں نے شراکت کاریکارڈ توڑا۔

گجرات نے 3 وکٹ پر 231 رنزبنائے۔چنائی کی 3 وکٹیں 40 پر گرچکی ہیں،چھٹے اوور کا کھیل جاری تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *