| | | |

چیمپئنز ٹرافی پر 2 بڑی اپ ڈیٹ،اضافی فنڈز مختص،پی سی بی پیچھے ہٹ گیا،معاملہ آئی سی سی کے سپرد

دبئی،ممبئی،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی پر 2 بڑی اپ ڈیٹ،اضافی فنڈز مختص،پی سی بی پیچھے ہٹ گیا،معاملہ آئی سی سی کے سپرد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی اجلاس،چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل،بھارت کی شرکت،پی سی بی کی خاموشی اور آئی سی سی پریس ریلیز کے ادھورے پن کے ساتھ شکوک کے بادل مزید منڈلارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ایک نئی نیوز بریک کی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی نیوز کہ آئی سی سی نے بجٹ منظور کرلیا ہے،اس کا توڑ ہے۔نیوز کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کچھ سپلیمنٹری بجٹ مختص کرلیا ہے۔بھارت پاکستان نہیں آتا تو میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کیلئے اضافی اخراجات آئی سی سی دے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی کو پاکستان کا سفر کرنے کے لیے ہندوستان کی مزاحمت کی تلافی کے لیے اضافی رقم ملے گی، اور حالات جس طرح سے بن رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ایشیا کپ 2023 کی طرح ایک ہائبرڈ ماڈل میں کھیلی جائے گی۔

ایک اور چونکادینے والی نیوز بھی بریک ہوئی ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانےکی زمہ داری پی سی بی نے آئی سی سی کو سونپ دی ہےاور خود اب کچھ نہیں کرے گا۔آئی سی سی جانے،بھارت جانے اور ایونٹ جانے۔ایسے میں مزید خدشات پیدا ہورہے ہیں۔پی سی بی نے اب چیمپئنز ٹرافی کے میزبان کے طور پر وہ کیا ہے جس کی ضرورت تھی۔ اس نے ایونٹ کے لیے ڈرافٹ شیڈول اور فارمیٹ جمع کرایا ہے اور ایونٹ کے لیے بجٹ بھی پیش کیا ہے، پی سی بی کے ایک اندرونی نے پی ٹی آئی کو بتایا۔یہ بھی کہا کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ شیڈول کب بنے گا،کب اعلان ہوگا،کون ہوگا ،کون نہیں ہوگا،میچز کہاں  ہونگے۔کیسے ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *