دبئی،کمبرلے،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا کی براہ راست آئی سی سی ورلڈکپ میں رسائی کی کوششوں پر آئی سی سی نے پانی پھیردیا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد ابھی سکھ کا سانس ہی لیا تھا کہ آئی سی سی نے خنجر گھونپ دیا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ پروٹیز اور انگلینڈ سے تیسرا ون ڈے جیت جاتے تو کم سے کم ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس سے آگے نکل کر89 پر چلی جاتی اور ٹاپ 8 کی 8 ویں ٹیم بن جاتی لیکن یہ کیا ہوا کہ وہ اب 9 ویں نمبر پر ہے۔آسٹریلیا سے 3 میچزکی سیریز منسوخ کرچکے ہیں۔ابھی اس سیریز کے بعد 79 پوائنٹس لئے 9 ویں نمبرپر تھے کہ سلو اوور ریٹ پر اس کا ایک پوائنٹ آئی سی سی نے کاٹ لیا۔یوں 78 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔اب اس کے 2 میچز نیدرلینڈز سے مارچ ،اپریل میں باقی ہیں۔
معین علی کی سنگل ہینڈ شاٹ،جوفرا آرچر کی 6 وکٹیں،پروٹیز زمین بوس،ورلڈکپ سے دور
دوسری جانب سری لنکا ٹیم 77پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود ہے،اس نے کیویز کے خلاف کھیلنا ہے۔اسی طرح آئرلینڈ ٹیم بھی 68 پوائنٹس لئے ریس میں موجود ہے۔نتیجہ میں جنوبی افریقا کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
اب تک 7 ٹیمیں پاکستان،بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا ،بنگلہ دیش اور افغانستان اس سال کے ورلڈکپ کے لئے ٹکٹ کٹواچکی ہیں۔8 ویں اور آخری ٹیم کے لئے سری لنکا،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا اور آئرلینڈ 4 امیدوار ہیں۔ان میں سے ایک ٹیم ٹاپ 8 میں آئے گی،باقی ٹیموں کو ورلڈکپ کوالیفائر میں جانا ہوگا۔یوں انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتتے ہی پروٹیز کے سرپر اولے پڑے ہیں۔