چیلمسفرڈ۔کرک اگین رپورٹ
کائونٹی کرکٹ میچ کے ایک ہی روز 26 وکٹیں گرگئیں،انگلینڈ کے کائونٹی نظام میں وکٹ کی ایسی کنڈیشنز پر سوالیہ نشان لگے ہیں۔چیلمسفرڈ میں پہلے لنکا شائر ٹیم فرسٹ کلاس میچ کے اول روز صرف 131 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔انٹرنیشنل ڈیوٹی سے واپسی کرنے والے سائمن ہارمر نے 41 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔یہ اننگ ایک بال کم40 اوورز کی تھی۔
جواب میں ایسیکس ٹیم نے بھی 40 ویں اوور تک ہی اننگ پہنچائی،یہ ٹیم 5 بالز کم 40 اوورز میں 107 رنزپر ڈھیر ہوئی۔یہاں ٹوم بیلی نے 36 رنزکے عوض 5 شکار کئے۔
لنکا شائر ٹیم کو 24 رنزکی سبقت شاید بہت بھاری لگی،دن کے باقی ممکنہ 10 اوورز میں اس نے 25 کے قلیل مجموعہ تک 6 وکٹیں کھودی تھیں۔اس بار شین سنیٹر اب تک 4 وکٹ لے چکے ہیں۔25 رنزمیں جارج بیل کے 18 ناقابل شکست رنز ہیں۔باقی 7 رنزکے لئے 6 بیٹرز قربان ہوئے۔ان میں 4 صفر پر گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں قلیل مجموعہ پر آئوٹ ہوئیں لیکن ان گرنے والی 20 وکٹوں میں صفر پر کوئی نہیں گیا تھا۔
سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے
ایسیکس کے لئے الیسٹر کوک کھیل رہے ہیں۔انگلینڈ کے لئے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے الیسٹر کک نے پہلی اننگ میں 98 بالز پر 40 رنزکی اننگ کھیلی۔لنکا شائر کوچ نے وکٹ کنڈیشنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے لئے خراب اور غیر موزوں قرار دیا ہے۔