| | | | | |

سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کچھ چیزوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔مڈل آرڈر پر اعتراض ہوتا ہے،ایمانداری سے کہوں تو گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے میں اور رضوان اوپر کھیلتے آئے ہیں،ان کو موقع کم ملا ہے،اگر ملا بھی ہے تو 10 بالز جتنا۔میرے خیال مین پاور ہٹرز کو اگر دنیا میں دیکھ لیں تو ان کی 10 یا 12 میں سے ایک یا 2 اننگز ہی ہوتی ہیں،وہ بھی ایسے ہی کھیلتے ہیں جیسے ہمارے پاور ہٹرز۔ایسا نہیں ہوتا کہ وہ پاور ہٹر ہر اننگ میں 50 یا 60 کرے گا۔

ٹاس،میچ نتیجہ،کرک اگین تجزیہ پھر سچ،پاکستان انگلینڈ سے ہارگیا

ایک سوال کے جواب میں رضوان کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کی کنڈیشنز مختلف تھیں،پاکستان سے ہٹ کر بڑے بیٹرز ناکام ہوئے،کراچی کی کنڈیشن اور ہیں۔میں اپنے مائنڈ کے ساتھ کھیلتا ہوں،جدھر چاہوں شاٹ کھیلوں،کبھی باڈی ساتھ نہیں دے سکتی تو پرابلم ہوجاتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے  محمد رضوان کہتے ہیں کہ ڈاٹ بالز زیادہ کھیل رہے ہیں،اس پر کام ہورہا ہے،بہتر کریں گے،جہاں تک مڈل آرڈر کی بات ہے،اس پر کام جاری ہے۔مجھے یہاں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے اور کیسے کہہ رہا ہے۔میں یہ صرف کہہ رہا ہوں کہ مڈل آرڈر میں ابھی تازہ پرابلمز ہوئی ہیں،دیکھ رہے ہیں،جہاں ضرورت پڑے گی،کام کریں گے،تبدیلیاں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ میں فٹ ہوں۔سب کےسامنے بیٹھا ہوں ،میرے بارے میں کیا چلتا رہا،دیکھ لیں۔ایلکس ہیلز اچھا کھیلے لیکن انہوں نے بھی 40 بالیں کھیل لیں۔مڈل آرڈر یا ہماری بیٹنگ یا ہمارے سٹرائیک ریٹ پر کون بحث کررہا ہے ،جو کررہا ہے،مجھے علم نہیں ہے۔اللہ اسے جزائے خیر دے۔محمد رضوان کہتے ہیں کہ اگر ہمارے سٹرائیک ریٹ پر جو بھی بول رہا ہے،سابق کرکٹرز ہیں یا میڈیا ہے،مجھے علم نہیں،اگر وہ پاکستان کی خاطر بول رہا ہے تو  اللہ اسے جزائے خیر دے،میں یہ بات بھی بول دوں کہ اگر میں یا کپتان اپنی ذات کےلئے ایسا کھیلتے ہیں تو ہم ذلیل ہوں لیکن جو بھی یہ تنقید اگر ذاتیات پر کررہا ہے تو وہ بھی ذلیل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *