| | | | | |

معین علی کراچی اور ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے شکرگزار

کراچی،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کہتےہیں کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا تجربہ کام آیا۔نوجوانوں کے لئے یہ مثال ہے،اپنی ٹیم میں سالہا سال کے بعد واپسی ففٹی کےساتھ ہوئی اور یہ نہایت غیر معمولی بات ہے۔ایلکس ہیلز کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ بیٹرز کے لئے دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے،یہاں کوالٹی بائولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پھر اس سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ادھر انگلش کپتان معین علی نے کہا ہے کہ الحمدللہ۔ہم میچ جیت گئے۔مجھے ٹاپ پرفارمرز جیسا کہ ہنری بروکس اور ایلکس ہیلز ہیں،ان پر فخر ہے۔کراچی کی عوام کا بھی شکریہ کہ انہوں نے کمال سپورٹ کیا۔

ٹاس،میچ نتیجہ،کرک اگین تجزیہ پھر سچ،پاکستان انگلینڈ سے ہارگیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نے بھی اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں فتح ایک اچھا آغاز ہے۔

پاکستان کے خلاف جیت پر انگلش کھلاڑیوں نے خوشی کا مظاہرہ کیا۔انگلش میڈیا میں بڑی ہیڈ لائنز لگی ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *