| | | | | |

دوسرا ٹیسٹ کل سے،گرین پچ،پیسرز اہم،حسن علی پر کپتان بضد

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

 

سال نو کا پہلا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔پہلا ٹیسٹ بھی یہاں ڈرا ہوا تھا،اس بار پیس پچ دکھائی گئی ہے۔پاکستان ٹیم میں تجربہ کار پیسر حسن علی کی واپسی کے لئے بابر اعظم کوشاں ہیں۔اس کے لئے میر حمزہ کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔وسیم جونیئر بھی ریڈ لائن پر ہیں۔یوں ایک تبدیلی کنفرم ہوگئی کہ نسیم شاہ اسپنر نعمان علی کی جگہ لیں گے ۔دوسری تبدیلی کے لئے بابر اعظم حسن علی کو کھلانے کے لئے کوشاں ہیں۔اکلوتے اسپنر ابرار احمد ایکشن میں ہونگے۔

کیوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
پیر 2 جنوری سے شروع ہونے والا ٹیسٹ پاکستان کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی آخری میچ ہے۔ٹیم فائنل سے پہلے ہی باہر ہے۔

گزشتہ سال میں پاکستان کی ٹیسٹ پرفامنس ناکام ترین رہی ہے۔یوں اسے اس سال ہوم میدان پر یہ اکلوتا ٹیسٹ ہی کھیلنے کو ملے گا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن وہی ہوگی جس نے پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *