پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔تیسرا ون ڈے،پاکستان نے اہم ٹاس جیت لیا،آسٹریلیا کیلئے پہلی مشکل شروع،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے وآخری فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کا ٹاس جیت لیا،اس نے حسب توقع ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یوں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔آسٹریلیا میں کپہتان سمیت 6 تبدیلیاں ہوئی ہے۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔پاکستان جے جب جمعہ کو آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے شکست دی تو یہ 2017 کے بعد پہلی ون ڈے جیت تھی اور ایڈیلیڈ میں 28 برس بعد میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی تھی۔کل تیسرے ون ڈے میچ کے بعد آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ کیا پاکستان آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیت گیا،اگر جیتا ہے تو اس کیلئے بھی اسے قریب23 برس لگے ہونگے،اس لئے کہ آخری بار پاکستان نے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جون 2002 میں جیتی تھی۔اتفاق سے اس سیریز کا پہلا میچ میلبرن میں تھا۔پاکستان 7 وکٹ سے ہارا۔دوسرا میچ بھی میلبرن میں تھا۔پاکستان 2 وکٹ سے جیتا اور تیسرا میچ برسبین میں 91 رنز سے جیتا تھا،گویا پہلے میچ میں شکست کے باوجود آخری 2 میچز میں پاکستان نے بیک کیا اور سیریز اپنے نام کی۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پرتھ میں فیصلہ کن ون ڈے،گرین کیپس کی حیرت انگیز برتری
اپٹس گراؤنڈ میں تیز اور اچھال والی سطح کی توقع ہے جس کا مقصد قریبی واکا کے مشہور حالات کی نقل کرنا ہے۔ لیکن عام طور پر سفید گیند والی کرکٹ میں رنز بنتے ہیں کیونکہ بلے باز نسبتاً مختصر سیدھی باؤنڈریز کو نشانہ بناتے ہیں۔بائولرز کیلئے اضافی اچھال ہے،جہاں حارث رئوف کے ساتھ شاہین اور نسیم باد صبا چلاسکتے ہیں۔آسٹریلیا کو پاکستان کے غیر اعتبارے پن کا انتظار ہوگا اور بس۔پاکستان کے ساتھ پرتھ کا ریکارڈ،اپٹس سٹیڈیم میں آسٹریلیا کا منفی ریکارڈ،کمزور ٹیم اور نئے کپتان محمد رضوان کے ساتھ سیریز کی جیت کی طاقت کا یقین ہوگا۔ٹاس اہم ہوگا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ کے بعد بائولنگ کے بلب بھی فیوز،پاکستان کی جیت،سیریز برابر کردی