| | | | | |

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا،ٹیسٹ سیریز سے قبل4 روزہ میچ مل گیا

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا،ٹیسٹ سیریز سے قبل4 روزہ میچ مل گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ کے حالات،ریڈبال میں پرفارمنس اور حالیہ عرصہ میں محدود اوورزکرکٹ کی بھرمار دیکھتے ہوئے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک 4 روزہ میچ ترتیب دیا ہے۔

دوسرا گروپ بھی وطن پہنچ گیا،بابر اعظم اب ساتھیوں کا اعتماد بھی کھوگئے،کپتانی کیلئے 2 نام کنفرم

چار روزہ میچز آسٹریلیا کے دورے کی تاریخ میں پاکستان کو تیسری مرتبہ ملا ہے۔پہلی بار 1990 میں،دوسری بار 2005 میں ملا تھا اور اب تیسری مرتبہ یہ ہوگا۔یہ میچ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں 6 نومبر سے 9 نومبر کے درمیان پرائم منسٹر الیون کے خلاف کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا آغاز 14 دسمبر کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔پاکستان اب تک آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز جیتا نہیں ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *