| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024میں آج 4 میچز،ایک اہم،3 رسمی کارروائی

کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024میں آج 4 میچز،ایک اہم،3 رسمی کارروائی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں آج 15 جون 2024 بروز ہفتہ 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ان میں سے ایک میچ کچھ دلچسپی کا ہوگا،باقی تمام میچزرسمی کارروائی ہونگے۔

گروپ ڈی،جنوبی افریقا بمقابلہ نیپال،سینٹ ونسنٹ،صبح ساڑھے 4 بے

یہ میچ رسمی کارروائی ہے۔جنوبی افریقا پہلے ہی سپر 8 میں کوالیفائی کرگیا ہے۔میچ پریکٹس بنے گا۔

گروپ سی،نیوزی لینڈ بمقابلہ یوگنڈا،ٹرینڈاد،صبح ساڑھے 5 بجے

کیویز کیلئے عزت بچائو مہم ہوگی کہ اپنے ایونٹ کا اختتام بہتر انداز میں کرے۔وہ بھی پہلے ہی سپر 8 سے باہر ہوگئے ہیں۔

گروپ اے۔بھارت بمقابلہ کینیڈا،فلوریڈا،شام ساڑھے 7 بجے

یہ میچ بھی رسمی کارروائی ہے لیکن فلوریڈا میں بارش کا امکان ہے۔ایک روز قبل پاکستان کیلئے بنے اہم میچ امریکا بمقابلہ آئرلینڈ بارش کی نذر ہوچکا۔

گروپ بی،انگلینڈ بمقابلہ نمیبیا،انٹیگا،رات 10 بجے

یہ میچ رسمی کارروائی نہیں۔انگلینڈ ہارا تو سپر 8 سے باہر ہوگا لیکن جیت کر بھی اس کی سپر 8 سیٹ کنفرم نہ ہوگی،اسے اتوار صبح کے سکاٹ لینڈ آسٹریلیا میچ میں سکاٹش ٹیم کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔انگلینڈ عمان کے میچ کی طرح اس میچ کو بھی نیٹ رن ریٹ کی مزید سربلندی کیلئے استعمال کرے گا۔

امریکا 2026 ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی داخل،پاکستان کہاں،12 ٹیمیں کنفرم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *