الامارات،کرک اگین رپورٹ
ایک اوور میں 6 چھکے،کرکٹ ہسٹری میں آج تیسرا واقعہ درج،ہٹر کون۔ایسا ہونا آسان نہیں ہے۔2007 کے بعد 2021 میں ہوا اور اب 2024 میں۔واقعی آسان نہیں لیکن ہوگیا ہے۔
نیپال کے بڑے ے فنشر یپیندر سنگھ ایری ایک بین الاقوامی ٹی توئنٹی میچ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے تیسرے پلیئر کے طور پر ریکارڈ بک میں داخل ہوگئے۔ یہ کارنامہ قطر کے خلاف اپنےاے سی سی مینز پریمیئر کپ میچ میں آخری اوور میں سرانجام دیا ہے۔ نیپال نے 7 وکٹوں پر 174 رنز بنائ تھے کہ آخری اوور میں ایری نے میڈیم پیسر کامران خان کو ہر ایک گیند پر چھکے مار کر 21 سے 64 پر ختم کیا، اور نیپال کو 7 وکٹ پر 210 تک پہنچا دیا۔
اس سے ان کا نام اس فہرست میں شامل ہے جس میں اب تک صرف یوراج سنگھ (2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ڈربن میں اسٹیورٹ براڈ سے کو) اور کیرون پولارڈ (2021 میں کولج میں اکیلا داننجیا کو چھکے لگاچکے) تھے۔ ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ ہرشل گبز اور یو ایس اے کے جسکرن ملہوترا نے انجام دیا ہے۔