پرتھ،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنزسے ہراکر 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 333 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ہدف 498 اسکور کا تھا۔
راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کے جواب پر انگلش کیمپ کی میٹنگ،2پلانز،جوابی آپشنز
کریگ بریتھویٹ کی سنچری کے بعد روسٹن چیز کے 55 اورالزاری جوزف کے 53 رنزکی اننگز کی مزاحمت سے کچھ جان پڑی لیکن ابھی کھیل ختم ہونے میں بہت وقت باقی تھا کہ وکٹیں تمام ہوگئیں۔یہاں نیتھن لائن نے 128 رنزکے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔انہوں نے میچ میں 8 آئوٹ کئے لیکن اس میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اور دوسری میں سنچری کرنے والے مارنس لبوشین مین آف دی میچ رہے۔
اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا 72.73 فیصد شرح پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرگیا ہے۔ویسٹ انڈیز 45 فیصد پر گر کر فائنل ریس سے باہر ہوگیا ہے۔