| | | | | | |

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کے جواب پر انگلش کیمپ کی میٹنگ،2پلانز،جوابی آپشنز

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف پاکستان میں 17 برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والی انگلش کرکٹ ٹیم  اس وقت شدید پینک ہے۔پہلے روز 7 کے قریب کی اوسط سے اسکور بٹورنے والی مہمان ٹیم نے اسی وقت جیت کے خواب آنکھوں میں سجالئے تھے لیکن اب جب کہ 3 روز کا کھیل ہوگیا ہے۔پاکستان نے جواب میں 7 وکٹ پر 499 اسکور بنالئے ہیں اور چوتھے روز بھی اس کی اننگ شروع ہوگی،ایسے میں ایک خوف سوار ہوگیا ہے کہ کہیں میچ سے ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔پہلی اننگ میں صرف 101 اوورز میں 657 اسکور کرنے والی ٹیم پاکستان کو پونے 2 روز میں آئوٹ نہیں کرسکی۔136 اوورز کے بعد بائولرز بھی تھکاوٹ میں ہیں،ایسے میں ٹیم میٹنگ ہوئی ہے اور یک نکاتی ایجنڈا یہ تھا کہ پنڈی ٹیسٹ کیسے جیتا جائے۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز کو یہ باور کروایا گیا کہ بابر اعظم کی وکٹ جیت کا ٹرننگ پوائنٹ ہوسکتا ہے۔پاکستان نے ان سمیت 4 وکٹیں 86 اسکور کے اندر گنوادی ہیں۔اب میچ جیتا جاسکتا ہے۔سوال یہ ہوا ہے کہ کیسے جیتاجائے۔اس پر 2 پلانز سامنے رکھے گئے ہیں۔

پاکستان کی وکٹ گرگئی،پچ پر انگلینڈ سے بھی تنقید،پرتھ ٹیسٹ کی اپ ڈیٹ

پہلا پلان یہ ہے کہ اتوار کو کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی باقی ماندہ3 وکٹیں 30 سے 50 منٹ میں حاصل کی جائیں اور کم سے کم 130 رنزکی برتری کے ساتھ اننگ شروع ہو اور کھیل کے آخری گھنٹے تک اپنی برتری 350سے 400 تک کرکے اننگ ختم کی جائے اور پاکستان کو اتوار کا آخری گھنٹہ کھلایا جائے اور آخری روز بھی ہو،تاکہ پاکستانی بیٹرز کو  فارغ کیاجاسکے۔

دوسرا پلان یہ ہے کہ اگر پاکستان کی باقی 3 ماندہ وکٹیں پہلا گھنٹہ یا اس سے بھی زائد وقت گزار گئیں تو پھر کیا ہوگا۔اس صورت میں انگلینڈ کی برتری 100 سے کم بھی ہوسکتی ہے اور شاید کہیں جاکر برابر کے قریب ہو تو پھر انگلینڈ کی پاکٹ میں برتری بھی کم ہوگی اور وقت بھی کم ہوجائے گا۔پھر کیا ہوگا۔

انگلش کیمپ نے اپنے کھلاڑیوں  کو یہ مشکل پکچر بھی دکھادی ہے کہ ایسی صورت میں پہلی اننگ کی طرح دوسری میں بھی تیز بیٹنگ کرنی ہوگی اور دلیرانہ ڈکلریشن پر جانا ہوگا۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔

ادھر پاکستان جس نے اتوار کے کھیل میں 7 وکٹ پر 499 اسکور کئے۔وہ ابھی بھی 158 رنزکے خسارے میں پے۔امام الحق،بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے سنچریز کی ہیں۔سعد شکیل،اظہر علی اور محمد رضوان لمی اننگز نہ کھیل سکے۔

پاکستان کے پاس پلان کیا بچتا ہے۔پہلی اننگ کو جتنا لمباکیا جاسکتا ہے،کیا جائے۔انگلینڈ کو دوسری اننگ میں جلس از جلد آئوٹ کرکے اسے انڈر پریشر کرے اور پھر کچھ بہتر کھیل کر جیتنے کا رخ ناپے،اس میں کامیابی ہو نہ ہو،کم سے میچ ڈرا کی جانب چلاجائے۔پاکستان اگر 100 رنز کے خسارے میں جائے اور انگلینڈ کو 200 سے کم پر آئوٹ کرے اور اس کے پاس ایک روز بھی بچے تو اٹیکنگ کرکٹ سے انگلیند کو دفاعی لائن پر کھڑا کیا جاسکتا ہے اور یہ سب آسان نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *