| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،آفیشل براڈ کاسٹر نے ہی موقع موقع کا اشتہار چلا دیا،پاکستانی فینز برہم

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کے گلوبل ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے بھی جانبداری برت لی ہے،اس سے رکن ممالک مین اچھا تاثر نہیں جاتا ہے،پاک بھارت میچ کے حوالہ سے اس نے موقع،موقع کا پرانا ویڈیو اشہتار چلا دیا ہے،اس میں پاکستان کی بھارت کے خلاف گلوبل ایونٹس کی شکست کا چرچا ہے۔

معروف نشریاتی ادارے نے یہ مہم شروع کردی ہے،حالانکہ وہ گوبل ملٹی نیشن ممالک کے ایونٹ کا آفیشل براڈ کاسٹر ہے،یہ اشتہار پہلی بار 2015 ورلڈ کپ سے قبل چلایا گیا تھا،پھر 2016 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی چلایا گیا۔2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی ایسا ہی تھا لیکن تب پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر موقع موقع کو شرمسار کردیا تھا۔

گیل اور ایمبروز میں گولہ باری،پاکستان میں اسی معاملہ پر خاموشی

دونوں ممالک کسی بھی ٹی 20 میچ میں 5 سال بعد آمنے سامنے ہونگے۔ورلڈ ٹی 20 کپ مین پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں روایتی حریف کے خلاف تمام 5 میچز ہارا ہے۔2007 میں 2 بار شکست ہوئی۔پھر 2012 کے بعد 2014 اور 2016 میں ناکامی ہوئی۔یہی حال آئی سی سی ورلڈ کپ کا بھی ہے۔کرکٹ فینز کا ماننا ہے کہ آفیشل براڈ کاسٹر کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریق نہیں بننا چاہئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *