پاکستان کرکٹ ٹی،جشن،دوسرے ٹیسٹ کی فکر ہے،آسٹریلیا کا انجام،5 ویں پوزیشن کا خطرہ
| | | | | |

جشن اپنی جگہ،اگلا ٹیسٹ سرپر،5ویں پوزیشن پر جاسکتے

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا چیلنج سر پر ہے۔24 جولائی میں 2 دن کا وقفہ ہے۔پاکستانئی ٹیم کو گال ہی میں میزبان سری لنکا کے خلاف سیریز کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کھیلنا ہے۔اصل وہی میچ ہے جس سے پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کا روڈ میپ واضح ہوگا۔پہلے ٹیسٹ کی فتح اپنی جگہ اہم ہے ،اس کی کوشی کل منالی گئی،کیک بھی کاٹ لیا گیا۔شور شرابہ بھی ہوگیا ہے۔

حیرت ناک،ناقابل یقین،وسیم اکرم کا ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ

آج جمعرات کو پاکستانی کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کی سیروتفریح کرتے جشن مناتے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔یہ بھی ٹھیک ہوگا لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے لئے اگلا مشن نہایت ہی اہم ہے۔اس لئےکہ یہی سری لنکن ٹیم اسی میدان میں گزشتہ ماہ پہلا ٹیسٹ ہاری تھی ،آسٹریلیا نے اس ماہ کے شروع میں ختم ہونے والا وہ پہلا ٹیسٹ جیت کر 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔پھر کیا ہوا تھا۔سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ناک آئوٹ کیا۔ٹیسٹ سیریز برابر کردی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل سے آسٹریلیا کو پہلی سے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

کیا پاکستان آسٹریلیا کا یہ انجام یاد رکھے گا؟اسے یاد رکھناچاہئے،اس لئے کہ پہلے ٹیسٹ کی فتح سے جہاں ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے لیکن اگلے میچ میں ایک شکست نہ صرف سیریز سے ہاتھ دھوئے گی بلکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر اسے تیسرے سے 5 ویں نمبر پر دھکیل دے گی،اس لئے اصل مشن پر فوکس ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *