| | | | | |

اظہر اور عبداللہ ذمہ دار،پچ پر پھر رپورٹ ہونے والی،انضمام الحق

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اظہر علی اور عبد اللہ شفیق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ساتھ میں پیش گوئی کی ہے کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ بھی ریڈار میں آنے والی ہے۔یہ بڑی خبر ہے۔اگر قذافی اسٹیڈیم کی پچ بھی بلو ایوریج ہوئی تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔

انضمام نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل پر اپنے تبصرے میں 2 بنیادی باتیں کی ہیں۔

پہلی یہ کہ پچ توقع کیے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشکل ہوتی جارہی ہے۔کل اس پر اور مشکلات ہونگی۔آخری روز تو زیادہ کام خراب ہوگا۔آج آسٹریلیا کی دوسری اننگ کے 3 اوورز کا کھیل  دیکھنے سے واضح علم ہوا کہ بال بیٹھ رہی ہے۔

دوسری بنیادی بات انہوں نے یہ کی اظہر علی اور عبد اللہ شفیق نے کیا بیٹنگ کی۔دونوں ہی سنچری سے محروم ہوئے۔اس لئے کہ ان کے دونوں کے آخری 30 ،30 اسکور  چیک کرلیں،اس کے لئے دونوں نے 100،100 سے زائد بالیں کھیلیں۔ایسا کیوں کیا۔

انضمام کہتے ہیں کہ دنیا بھر کے بیٹرز سیٹ ہونے کے بعد تیز سے تیز تر ہوتے جاتے ہیں۔یہاں الٹا کام چل رہا ۔جس وقت دن میں سیٹ تھے۔یہ آخری تباہی والا اسپیل نہیں آیا تھا تو اس وقت تیز اسکور کی سخت ضرورت تھی ۔وقت ضائع  کیا۔خمیازہ اٹھالیا۔

اب کیا ہوگا

پاکستان کو اب کل آسٹریلیا کو جلد آئوٹ کرنا ہوگا۔أئوٹ نہ کئے تو پھر 300 سے اوپر کے ہدف  اور کل شام کے ایک گھنٹہ سمیت آخری روز کے کھیل کے لئے تیار رہیں۔بہت مشکل ہوگا۔

لاہور میں وکٹیں بکھرگئیں، 2 آسٹریلین 5 میچزسے باہر،رینکنگ اپ ڈیٹ،کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ

میچ کی تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *