| | | | | |

قیاس آرائیاں تمام ،اکثریتی چہرے برقرار ،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

تمام دبائو مسترد ،تمام قیاس آرائیاں ختم۔پی سی بی کی موجودہ منیجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔98 فیصد پرانے چہرے برقرار ،نسیم شاہ بھی فٹ قرار ۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بائولر حسن علی کو شامل کیا ہے، جو پیر 26 دسمبر کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں شروع ہوگی۔

کامران نے اظہر علی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جب کہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے، جنہیں فہیم اشرف کی طرح کراچی میں جاری پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے لئے روانہ،پی سی بی میں ہلچل

حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تاہم کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *