| | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو شکست کا خطرہ،بنگلہ دیش تاریخی فتح کے قریب

بے اوول۔کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

ٹیسٹ کرکٹ کی کم سطح کی ٹیم بنگلہ دیش ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی فتح کے قریب پہنچ  گئی ہے۔عام حالات میں اب تک کے میچ میں کیویز ہارچکے ہیں،سامنے چونکہ بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں،چنانچہ اس کے ملک کے عوام کو خود بھی اس وقت تک یقیبن نہیں آئے گا،جب تک کل کا دن گزر نہ جائے۔ساتھ میں فتح کی قربت گلے نہ مل جائے۔

بے اوول میں جاری سال نو کے اولین ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزی میزبان نیوزی لینڈ ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار تھی،147 کے اسکور پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ٹائیگرز کی 130 رنزکی برتری دور کرنے کے بعد کیویز کے پاس اب صرف 17 اسکور بچے ہیں،5 وکٹیں باقی ہیں۔کپتان ٹام لیتھم 14،ڈیوڈ کونوے 13،ہنری نکولس اور ٹام بلنڈل صفر پر گئے۔راس ٹیلر 37 پر ناقابل شکست ہیں۔ان کے علاوہ ول ینگ 69 کر کے گئے۔

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں وہ کردیا جو پاکستان کے لئے خواب،برتری حاصل،اننگ جاری

بنگلہ دیش کو آخری گھنٹہ میں عباد حسین نے اس وقت فیورٹ کردیا،جب 136 کے مجموعہ پر انہوں نے کیویز کے 3 بیٹرز شکار کئے۔وہ اب تک صرف39 رنز دے کر 4 کھلاڑی آئوٹ کرچکے ہیں۔

دن کے آغاز میں بنگلہ دیش نے 403 رنز 6 وکٹ سے اننگ شروع کی تو مہدی حسن اسکور کو 445 تک لے گئے۔یہ وہ موقع تھا کہ بنگلہ دیش کے 4 بیٹرز باقی موجود تھے۔500 کے مجموعہ کی توقع تھی،اس موقع پر ٹم سائوتھی نے مہدی حسن کو 47 پر آئوٹ کرکے کیویز کے لئے آسانی پیدا کی۔نتیجہ میں ٹائیگرز کی پوری ٹیم 458 اسکور بناکر پویلین لوٹ گئی۔ٹرینٹ بولٹ نے 4 اورنیل ویگنار  نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

نیوزی لینڈ جس نے پہلی اننگ میں 328 اسکور بنائے تھے،اسے 130 رنزکے خسارے کا سامنا تھا،ایک موقع پر اس کا دوسری اننگ میں اسکور 2 وکٹ پر 136 تھا۔بظاہر حالات کنٹرول میں تھے لیکن اسی اسکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے نتیجہ میں اب وہ بیک فٹ پر ہے۔اس کے پاس صرف 17 اسکور بچے ہیں۔آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔بنگلہ دیش کیویز میں پہلی ٹیسٹ فتح کے قریب ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *