| | | | | | |

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں وہ کردیا جو پاکستان کے لئے خواب،برتری حاصل،اننگ جاری

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

بنگلہ دیش نے نئے سال کے آغاز میں وہ کردیا جو پاکستان جیسی ٹیم کے لئے خواب ہوا کرتا ہے۔نیوزی لینڈ جیسے ملک میں ٹیسٹ میچ میں برتری ثابت کرنا آسان امر نہیں ہے۔پاکستان گزشتہ ایک عشرے سے کیویز کے دسی میں ناکام جارہا ہے۔

بے اوول میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ مین ٹائیگرز نے کیویز کے پر کتر ڈالے ہیں،کارکردگی ایسی ہی رہی تو کوئی بعید نہیں کہ وہ مکمل شکار کرجائیں۔

پی ایس ایل 7 اور کورونا،حالات بدل رہے،خطرات بڑھ رہے،بیک اپ پلانز

پیر کو کھیل کے تیسرے روز کے خاتمہ پر بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں پر 401 اسکور بنالئے ہیں،اس طرح اسے73 اسکور کی برتری حاصل ہے۔4 وکٹیں باقی ہیں۔اننگ کی خاص بات  لتن داس،کپتان مومن الحق اور محمد حسن کی شاندار بیٹنگ تھی،تینوں پلیئرز اپنی اننگز کو سنچری میں تو نہ بدل سکے لیکن اپنی ٹیم کے لئے بہت کچھ کرگئے۔

مہمان ٹیم نے 175 رنز 2 وکٹ سے اپنی اننگ شروع کی تو 183 اسکور کے مجموعہ پر کیویز کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔محمد حسن  78 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔میزبان گیند بازوں نے چوتھی کامیابی بھی جلد حاصل کرلی،جب مشفیق الرحیم صرف 12 اسکور کرکے چلتے بنے،اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور صرف 203 تھا۔5 ویں وکٹ پر  مومن الحق اور لتن داس نے 158 اسکور کی ہائی وولٹیج  شراکت بنادی۔نتیجہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم آگے نکل گئی۔361 کے اسکور پر بنگلہ دیش کو 5 واں نقصان ہوا۔ کپتان مومن الحق12 رنزکی کمی سے سنچری نہ کرسکے،وہ 88 کرکے گئے۔370 اسکور پر لتن داس  بھی 86 کرکے چلے گئے۔

دن کے خاتمہ تک پھر کوئی وکٹ نہ گری۔بنگلہ دیش نے 401 اسکور 6 وکٹ پر کھیل ختم کیا،اسے نیوزی لینڈ کے اسکور 328 پر 73 رنزکی برتری ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سےٹرینٹ بولٹ  نے 61 اسکور دے کر 3 اور نیل ویگنار نے 98 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیش نے 2017 کے آخری دورے کے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 600 کے قریب اسکور کرکے برتری لی تھی لیکن آخر میں وہ میچ ہارگئے تھے،اس بار وہ اس تجربہ سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *