میلبورن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان کو سیکسی میسجز کرنے کی پاداش میں کپتانی اور کیریئر پر فل سٹاپ لگانے والی خاتون خود پھنس گئیں۔عدالت میں حاضری ،چوری کا الزام مسترد کرنے پر کورٹ نے ٹرائل کا آرڈر دے دیا ہے۔
گزشتہ سال نومبر تک ٹم پین آسٹریلیا کے طاقتور ٹیسٹ کپتان تھے۔ایشز سیریز شروع ہونے والی تھی۔ایسے میں ایک خاتون رینی فرگوسن نے اس وقت کے کپتان ٹم پین کے کئی سال پرانے سیکسی میسجز شائع کردیئے۔یہ 2017 کے تھے جب وہ کرکٹ آسٹریلیا کی ریسپشنسٹ میں شامل تھیں۔
ٹم پین نے اس پر استعفی دے دیا۔نتیجہ میں ان کا کیریئر بھی تمام ہوا۔
اب وہی خاتون رینی فرگوسن چوری کے الزام میں مجسٹریٹ کی عدالت میں ہیں۔
تسمانیہ کرکٹ میں وہ ملازمت کرتی تھیں۔وہاں سے 5600 ڈالرز چوری کا الزام ان پر لگا ہے۔
رینی فرگوسن نے الزامات مسترد کئے ہیں ۔عدالت نے اگلے جمعہ سے ٹرائل کا حکم دے دیا ہے۔