مسقط،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میں پاکستان،بھارت کے ساتھ کون جڑے گا،قریب فیصلہ ہونے کو ہے۔ایشیا کپ کوالیفائر میں شریک چاروں ٹیموں کے 2،2 میچز مکمل ہوگئے ہیں،آخری 2 میچزکل بدھ کو ہونگے،اس کے بعد ٹاپ ون ٹیم کو پروانہ ملے گا۔
منگل کو کھیلےگئے میچ میں کویت کی خوش فہمیاں دور ہوگئیں،متحدہ عرب امارات کو ہرانے والی کویتی ٹیم آج آسانی سے ہارگئی۔ہانگ کانگ نے 151 رنزکے جواب میں 14 بالز قبل 2 وکٹ پر ہدف مکمل کرلیا۔کپتان نزاکت خان نے 50 اوربابر حیات نے 53 رنزبنائے۔
ایشیا کپ،بھارتی ٹیم اچانک ہیڈ کوچ سے محروم،سری لنکن ٹیم میں 3 تبدیلیاں
پوائنٹس ٹیبل پر ہانگ کانگ 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔یو اے ای اور کویت کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔سنگاپور کے 2 میچزمیں کوئی پوائنٹس نہیں۔نیٹ رن ریٹ یو اے ای کا بہتر ہے۔
کل بدھ 24 اگست کو آخری 2 میچز ہونگے۔پہلا میچ میں کویت اور سنگا پور کا ہوگا۔کویت بڑے مارجن سے جیت کر یہ امیدرکھے گا کہ اگلا میچ عرب امارات ہانگ کانگ سے ایسے جیتے کہ دونوں کا نیٹ رن ریٹ اس سے کم ہی ہو۔دوسرے میچ میں اگر ہانگ کانگ نے عرب امارات کو ہرا دیا تو ہانگ کانگ کا ٹکٹ کنفرم،باقی سب فارغ۔یو اے ای نے اگر ہانگ کانگ کا ہرایا تو اسے ساتھ میں کویت کے نیٹ رن ریٹ کو سامنے رکھ کر جیت اپنے نام کرنی ہوگی۔
اس طرح ایشیا کپ کوالیفائر کے 2 میچزباقی ہیں،امیدوار 3 ہیں۔ہانگ کانگ بہتر ،عرب امارات ففٹی ففٹی اور کویت 25 فیصد امید کے ساتھ کل کے دن میں داخل ہونگے۔