ایشیا کپ 2022 میں شاہد آفریدی کا ایک ریکارڈ خطرے میں ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما اس پر نگاہیں جمائے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ ایک اور اعزاز بھی پاسکتے ہیں۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں کسی ایک بیٹر کے لئے کسی بھی شعبہ میں ریکارڈ قائم کرنا اس کی خاص پہچان بن جائے گا۔
روہت شرما بھارت کے پہلے بیٹر بن سکتے ہیں جو ایشیا کپ تاریخ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیں۔اس وقت تک وہ 27 میچز میں 883 رنز بناچکے ہیں۔اس طرح انہیں 117 اسکور درکار ہیں۔
دوسرا اہم ترین ریکارڈ شاہد آفریدی کا زیادہ چھکے لگانے کا ہے۔
بوم بوم آفریدی ایشیا کپ تاریخ میں 27 میچز میں 26 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
روہت شرما کو ان کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 6 چھکے درکار ہیں۔
ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت پہلا میچ 28 اگست کو کھیلیں گے ۔