مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کا پروٹیز کا دہرا شکار،مانچسٹرٹیسٹ کا پہلا روزہی فیصلہ سناگیا۔جنوبی افریقا نے خود سے خود کشی کرلی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی جاری اہم ترین سیریزکے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا ٹاس جیتا،جھٹ پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔نتیجہ میں جو کچھ اس کے ساتھ ہوا،اس نے واضح کردیا کہ انگلش ٹیم ،میڈیا اور سلیکٹرز نے پروٹیز کو چالاکی کے ساتھ گھیراہے۔
سب سے پہلا کام یہ ہوا کہ میچ کی صبح اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر کی پچ سے گھاس اڑادی گئی،ساتھ میں واویلا کروایا کہ وکٹ اب اسپنرز کو مدد دے گی۔پروٹیز نے اس کا اثر لیتے ہی 2 اسپنرز اور 6 بیٹرز کھلادیئے،گویا ایک پیسر کم ہوگیا۔جانسن کو باہر کرنا گلے پڑا۔
انگلینڈ کو عزت بچانے ،پروٹیز کو مانچسٹر قلعہ فتح کرنے کا چیلنج
دوسرا غلط فیصلہ ٹاس کا ہوا کہ وکٹ اسپنرز کو مدد دے گی اور چوتھی اننگ میں 2 اسپنرز کے ساتھ ہم راج کریں گے۔چنانچہ دن شروع ہوا۔پروٹیز کی آدھی بیٹنگ لائن اپ لنچ تک اڑگئی اور باقی آدھی اس کے بعد۔جنوبی افریقا ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 54 ویں اوور میں 151 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ بھی 9 ویں نمبر پر کھیلنے والے کاگیسو ربادا کا کمال تھا کہ انہوں نے 36 رنز چرالئے،ورنہ 120 اسکور بھی نہ بنتے۔یہ اننگ کے ٹاپ اسکورر بھی بنے۔ان کے علاوہ کپتان ڈین ایلجر 12 اور ایڈن مارکرم جیسے بیٹرز14 اسکور ہی کرسکے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سےجمی اینڈرسن نے 32 اور سٹورٹ براڈ نے 37 رنز دے کر3،3 وکٹیں لیں۔بین سٹوکس نے 17 رنز دے کر2 آئوٹ کئے۔براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 800 وکٹ بھی مکمل کیں۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن تھا۔اوپنر ایلکس لیز 4 کرسکے۔مجموعہ 34 ہوا تو اولی پوپ 23 رنزبناکر پویلین لوٹے،43 کے اسکور پر ان فارم بیٹر جوئے روٹ 9 رنزبناکر واپس آگئے۔زک کرولی نے 77 بالز پر صرف 23 کرکے وکٹ بچائی تو ساتھ میں جونی بیرسٹو نے صرف 45 بالز پر 38 ناقابل شکست اسکور کرکے مجموعہ 3 وکٹ پر 111 تک پہنچادیا۔دونوں وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا تھا۔انگلینڈ کو اب صرف 40 رنزکا خسارہ اتارناہے۔ربادا،نورتج اور نیگیڈی نے ایک ایک وکٹ لی۔