دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارتی ٹیم کے درمیان ایشیا کپ ٹی 20 میچ آنے کو ہے۔ایسے میں سب ہی جوش میں ہیں،سابق کرکٹرز کو بھی انتظار ہے۔ساتھ میں کچھ پرانی یادیں بھی شیئر کررہے ہیں۔چند روز قبل بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے 1986 کا معروف میچ یاد کیا جو ایفرو آسٹریلیشاکپ کا میچ تھا،جاویدمیاں دادنے آخری بال پر چھکا لگاکر فتح دلوادی،اس میچ کے کپتان کپیل دیو نے کچھ روز قبل بتایا تھا کہ اس شکست نے اگلے کئی سال تک بھارت کا اعتماد کچل ڈالا،جب کہ مجھے اب بھی جب وہ میچ یاد آتا ہے،تو میری نیند اڑجاتی ہے۔
اب اسی میچ میں شامل پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ میں اس وقت ایک ینگ لڑکا تھا،اس میچ میں تھا۔رن آئوٹ ہوگیا۔پھر توصیف نے سنگل لیا،باقی کام جاوید میاں داد نے کردیا۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ میرے قریب اس وقت ذاکرخان اور محسن کمال موجود تھے،وہ بھی ینگ تھے،میں نے دیکھا کہ وہ دونوں رورہے تھے۔
بابر اعظم یا ویرات کوہلی،راشد خان کے لئے کون مشکل،جواب آگیا
وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ میرے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ ہم اس لئے رورہے ہیں کہ میچ پھنسا ہے اور ہم نے میچ جیتنا ہے،میں نے کہا کہ اگر رونے سے میچ جیتا جاسکتا ہے تو میں بھی ساتھ رولیتا ہوں۔رونے سے کیا حاصل۔دعا کریں کہ ہم جیتیں اور میاں داد کام کرجائیں ۔
پھرمیاں داد کے آخری بال پر چھکے نے پاکستان کو 246 اسکور تک پہنچادیا۔میاں داد 116 پر ناقابل شکست لوٹے۔پاکستان ایک وکٹ سے جیت گیا۔