| | | | | | |

ایشیا کپ 2022 کا پہلا کڑا مقابلہ کل،سری لنکا کو افغانستان سے 4 سال پرانا خوف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2022 کا پہلا کڑا مقابلہ کل،سری لنکا کو افغانستان سے 4 سال پرانا خوف۔ایشیا کپ کا 15 واں ایڈیشن شروع ہونے کو ہے،اب قریب 24 گھنٹے باقی ہیں۔کل ہفتہ شام 7 بجے پہلے میچ کی وسل بجے گی۔مقابلہ ہوگا گروپ بی میں سری لنکا اور افغانستان کا۔اس کے ساتھ ہی 6 ملکی ایشیا کپ کا آغاز ہوجائے گا۔

کیا کوئی یقین کرے گا کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں گزشتہ 5 سال سے ایک مقام بنانے والی،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 2 بار براہ راست کوالیفائی کرنے والی افغانستان ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ریکارڈ کیا ہے۔اس سے قبل  یہ ذکر ہوتا چلے کہ افغانستان کا یہ 100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوگا۔وہ اب تک 99 میچزکھیل چکے ہیں ۔ان کی کامیابی کی شرح بھی خوب ہے لیکن سری لنکا سے ان کا ماضی میں صرف ایک ہی اکلوتا میچ ہوا ہے۔بس دونوں ممالک کی ٹی 20 تاریخی کی یہ مختصر کہانی ہے۔

اتفاق سے دونوں ممالک کا یہ میچ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تھا۔اس میں سری لنکا نے کولکتہ میں 6 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

بابر اعظم یا ویرات کوہلی،راشد خان کے لئے کون مشکل،جواب آگیا 

دوسری جانب 2016 کے ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ ایڈیشن میں افغانستان نہیں تھا۔سری لنکا چوتھے نمبر پر آکر فائنل سے باہر ہوا تھا۔2018 کے آخری ایشیا کپ کو یاد کریں تو  یہ 50 اوورز کا فارمیٹ تھا۔یہاں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز سے ہرایا تھا۔17 ستمبر 2018 کو اسی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم نے 249 رنزبنائے۔لنکن ٹیم 158 کے قلیل اسکور پر فارغ ہوگئی تھی۔سری لنکا اس بار تو سپر 4 میں بھی نہیں جاسکا تھا۔

ایشیا کپ تاریخ میں اس میچ کو ملا کر دونوں کا 2 بار ہی مجموعی طور پر آمنا سامنا ہوا۔مقابلہ ایک ایک سے برابر ہے۔

سری لنکا داشن سناکا کی قیادت میں ایک چھے اسکواڈ کے ساتھ آیا ہے،افغانستان نے ایک سرپرائز سمیع اللہ شنواری کو تیار کیا ہے۔

افغانستان کو اسپن ڈیپارٹمنٹ میں بھرپور فوقیت حاصل ہوگی،کانٹے کا میچ ہوگا۔موسم درست رہے گا،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کا ترجیح دے گی۔میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *