دبئی،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا مسلسل دوسری بار ایشیا کپ کے پہلے گروپ سے باہر ہونے سے بچ گیا۔سنسنسی خیز مقابلہ کے بعد اس نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میں قدم رکھ دیئے۔بنگلہ دیش کی چھٹی ہوگئی ہے۔میچ کا فیصلہ نو بال نے کردیا۔
ایشیا کپ 2022 میں گروپ بی کا آخری میچ نہایت ڈرامائی رہا۔دونوں ناکام ٹیموں کو ایک فتح درکار تھی۔سپر 4 کا ٹکٹ منزل تھا۔میچ آخری اوور تک بل کھاتا رہا۔آخر سری لنکا کو جیت کے لئے 6 بالز پر 8 رنزدرکار تھے اور 2 وکٹیں باقی تھیں۔ ایسے میں اوور کی دوسری بال بعد میں نو بال نکلی،اسکور پورا ہوا۔سری لنکا 4 بالز قبل 8 وکٹ پر 184 اسکور کرچکا تھا۔یوں 2 وکٹ سے جیتا۔
آخری ایشیا کپ 2018 کے مرحلے مین سری لنکا گروپ سٹیج سے ہی باہر ہوا تھا،اب بھی اسے خطرے میں تھا۔بنگلہ دیش کو بھی اپنی بقاکی جنگ درپیش تھی۔
ایشیا کپ 2022 کے لئے بنگلہ دیش کی بیٹنگ نے کیس کردیا
اس بار بنگلہ دیش کو مجبوری میں پہلے بیٹنگ کرنا پڑی۔سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا۔بنگلہ دیش نے گزشتہ میچ کے تھربہ سے سیکھتے ہوئے قدرے بہتر بیٹنگ کی۔ساتھ میں سامنے ٹیم بھی اس جیسی ہی تھی۔بنگلہ دیش نے آخری اوورز میں رنزچراکر اپنا مجموعہ 7 وکٹ پر 183 کردیا جو وننگ بھی بن سکتا تھا۔عفیف حسین 39 اور میدی حسن 38 رنزبناکر نمایاں رہے،آخرمیں مصدق حسین نے9 بالز پر 24 رنزبناکر اسکور بڑھادیا۔ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 41 رنز دے کر 2 اور چمیکا کرونا رتنے نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں سری لنکا نےساڑھے 5 اوورز میں 45 رنزکا اچھا آغاز لیا،یہاں ڈیبیو کرنے والے عباد ت حسین نے اوپر تلے وکٹیں لے کر آئی لینڈرز کو مشکل میں ڈالا۔سری لنکا 67 پر 3 اور 77 پر 4 وکٹ کھوکر بیک پر تھا۔پھر 12 اوورز میں اس کا اسکور 4 وکٹ پر 95 تھا۔عبادت حسین اننگ کا 13 واں اور اپنا آخری اوور کرنے آئے تو انہیں 22 رنزکی مار پڑی۔یہاں سے سری لنکا نے بیک کیا۔
بنگلہ دیش کو بڑی کا میابی اس وقت ملی جب اسکور 131 تھا اور37 بالز پر 60 رنزبنانے والے کوشال مینڈس مستفیض الرحمان کا شکار بن گئے،اس کے بعد وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔18 بالز پر 34 رنزدرکار تھے کہ 18 ویں اوور کی 5 ویں بال پر سری لنکن کپتان دوشان سناکا 45 رنزبناکر اسپنرمہدی حسن کا شکار بن گئے۔2 اوورز میں 25 رنزباقی تھے۔18 اوورز میں اسکور 7 وکٹ پر159 ہوا تھا۔
سری لنکا کے لئے 19 واں اوور اچھا رہا،نول،فری ہٹ اورایکسٹرا رنزنے حوصلہ بڑھادیا۔کرونا رتنے فائر کررہے تھے۔آخری اوور میں 8 رنز ،5 بالز پر 7 اور 4 بالز پر 3 اسکور درکار تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین نے 51 رنز دے کر 3 اور تسکین احمد نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔