ٹائونسویل،کرک اگین رپورٹ
Image Source/AFP,Getty Images
ایک ایسی فتح جو پاکستان سے بھی آسانی سے ممکن نہیں ہوسکتی۔آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ایک روزہ شکست۔کارنامہ زمبابوے نے سر انجام دے دیا۔تاریخ میں پہلی بار زمبابوے نے آسٹریلیا کو اس کے ملک میں ایک روزہ میچ میں ہرادیا ہے۔
ٹائونسویل میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے 142 رنزکا ہدف 39 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا۔ایک موقع پر زمبابوے 77 پر 5 اور 115 پر 6 کھلاڑی آئوٹ تھے۔اس کے باوجود آسٹریلین کو واپسی نہیں ملی۔کپتان رجس چکبوا نے 37 رنزکی ناقابل شکست قیمتی اننگ کھیلی۔ان سے قبل مرومانی نے 35 رنزبنائے تھے۔
تیسرا ون ڈے،آسٹریلیا زمبابوے کے خلاف 141 رنز پر ڈھیر
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔مچل سٹارک نے 1 وکٹ لے کر ون ڈے کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کیں۔تیز ترین 200 ون ڈے وکٹ کا ثقلین مشتاق کا ریکارڈ 102 میچ میں مکمل کرکے توڑدیا۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو کھلایا۔کینگروز 31 اوورز میں صرف 141 رنزپر آئوٹ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر نے 94 رنزبنائے۔زمبابوے کے اسپنر ریان برل نے کیریئر بیسٹ 10 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں۔
اس شکست سے آسٹریلیا کو نقصان یہ ہوا ہے کہ ورلڈکپ سپرلیگ میں پوائنٹس کی سنچری مکمل نہ کرسکے۔فی الحال 99 پر سٹا پ ہوا۔7 ویں پوزیشن ہے۔ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبرپر ہے۔