شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین کیچ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو پروفیشنل بنادیا۔فیلڈر نےا یسا کیچ پکڑا کہ سری لنکن بیٹر ہکا بکا رہ گئے۔فینز ششدر تھے تو دیکھنے والے پریشان۔
شارجہ میں ایشیا کپ سپر 4 کے پہلے میچ میں سری لنکا ٹیم افغانستان کے خلاف 176 رنزکے تعاقب میں تھی کہ 119 کے مجموعہ پر سری لنکن کپتان دوشان سناکا نے افغان مجیب الرحمان کی بال پر سٹریٹھ چھکا لگانے کی کوشش کی،بائونڈری پر موجود نجیب اللہ زردان نے کیچ ایسا پکڑا کہ وہ بائونڈری کے باہر تھےلیکن انہوں نے کیچ پکڑا ،بال کو ہوا میں اچھالا۔بائونڈری سے باہر پائوں رکھے،سنبھلے و، واپس آئے اور پھر کیچ پکڑا۔
ایک کے بعد ایک ان فٹ،ورلڈ ٹی 20 سے بھی باہر،دوسرا بھی خطرے میں
تھرڈ امپائر نے پوری کوشش کی کہ چیک کریں کہ ان کا پائوں بائونڈری سے لگایا نہیں ،ایسا کوئی پروف نہیں ملا۔سری لنکا بیٹر آئوٹ قرار پائے۔
سریلنکن ٹیم میچ جیتنے کی پوری کوشش میں تھی۔افغانستان مشکلات میں تھا۔فتح کے قریب پہنچ چکا تھا۔