دبئی،کرک اگین رپورٹ
سپر مقابلہ،سپر سنڈے،سپر فور،ایشیا کپ 2022 کے سب سے بڑے مقابلے کی وسل بج اٹھی۔دبئی سج گیا،دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لئے تیار،کرکٹ فینز دلوں کی دھڑکنیں ابھی سے بے ترتیب ہوتی محسوس کرنے لگے ہیں۔
آج اتوار 4 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہوگیا۔بابر اعظم اور روہت شرما کے درمیان یہ بھی سخت مقابلہ تھا ۔
ٹاس اپ ڈیٹ
پاکستانی کپتان نے ایونٹ کا پہلا ٹاس تیسرے میچ میں جاکر جیتا،پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے۔
اب بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
ٹیم تبدیلیاں
ایشیا کپ ،پاکستان بمقابلہ بھارت ،حسنین سلیکٹ،ٹاس،میچ اور ہیرو کون
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین پلیئنگ الیون میں شامل۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز فائنل الیون میں شامل ہیں۔
نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
دونوں سائیڈز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم میں شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حسنین آئے ہیں۔
بھارت نے رویندرا جدیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو کھلایا ہے۔