دبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارت کے خلاف اختتامی لمحات میں قومی کھلاڑیوں اور شائقین میں کوئی فرق نہ رہا۔گرائونڈ میں موجود ہزاروں فینز اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کی جو حالت تھی،ڈریسنگ روم میں موجود پاکستانی ٹیم کا حال بھی اس سے مختلف نہ تھا۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری اوور میں کپتان بابر اعظم بے چینی میں ٹہل رہے تھے،اسی طرح شاداب خان کی حالت زیادہ خراب تھی،نسیم شاہ بھی بے چین تھے۔رن بننے پر خوشی کا اظہار ہوتا تھا،بال ضائع ہونے پر مایوسی اور اچھے سٹروکس پر اچھلنا ،کودنا رہا۔
محمد رضوان پر میڈیکل ٹیسٹ کی تلوار،رپورٹ پر فیصلہ ہوگا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریسنگ روم کے باہر قومی ٹیم کے فعال رکن محمد رضوان کھڑے ہیں اور وقفہ وقفہ سے تسلی دیتے ہیں،ایک بار کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا۔اسکوربن جائے گا،مسئلہ ہی کوئی نہیں ہے،جیسے ہی افتخار احمد نے وننگ سٹروکس کھیلا تو گرائونڈ کی طرح ڈریسنگ روم بھی خوش سے جھوم اٹھا،اتنا شور تھا کہ کچھ سنائی نہیں دیتا تھا۔
قومی کپتان بابر اعظم،کوچز و کھلاڑیوں نے گلے لگا کر ای دوسرے کو مبارکباد دی۔بھارت کے خلاف جیت سے قرض تمام ہوا۔8 سال بعد ایشیا کپ میں جیت ملی۔ساتھ میں ایشیا کپ 2022 کے فائنل کھیلنے کی راپ بھی قریب ہموار ہوئی ہے۔