| | | |

محمد رضوان پر میڈیکل ٹیسٹ کی تلوار،رپورٹ پر فیصلہ ہوگا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان پر میڈیکل ٹیسٹ کی تلوار،رپورٹ پر فیصلہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اور فینز کے لئے تشویشناک نیوز،ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر،ویرات کو ہلی کو پیچھے پچھاڑنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کا سکیننگ ٹیسٹ لازمی ہوگیا ہے،ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہوگا،اس کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ وہ مزید ایونٹ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

محمد نواز کو اوپر کیوں بھیجا،بابر اعظم نے ٹاپ سیکرٹ بتادیا

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے شدید تکلیف کا شکار ہوئے،انہیں کریمپ پڑا تھا۔فیلڈ کے دوران ضروری ٹریٹمنٹ کے بعد انہیں کھڑا کیا گیا،اسی حالت میں انہوں نے بیٹنگ کی،71 رنزکی میچ وننگ اننگ کھیلی۔

دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کا ٹیسٹ ہوگا،اگر اس میں وہ کلیئر نہ ہوسکے تو اگلے میچز میں کھیلنا مشکل ہوجائے گا،ان کے متبادل کے لئے کراچی سے ایک اور کھلاڑی بھیجا جائے گا۔

کرکٹ فینز کے لئے یہ بری نیوز ہے،وہ اب محمد رضوان کی میدیکل رپورٹ کا انتظار کریں گے جو  آج متوقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *